Centarus 01

29

پاک برطانیہ تعلقات کی سترویں سالگرہ کامرکز سینٹورس بن گیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو نے اسلام آباد کے معروف مال سینٹورس کا دورہ کرکے وہاں منعقد پاک برطانیہ تعلقات کی سترویں سالگرہ پر تصویری نمائش کا میزبانی کی.
سردار گروپ آف کمپنیز کے صدر سردار الیاس تنویرخان نے معزز مہانوں کا استقبال کیا. انہوں نے پاک برطانیہ تعلقات کی سترویں سالگرہ پرکی تقریب کو سینٹورس مال میں منعقد کرنے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا.


اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر اور دیگر شرکاء نے سینٹورس مال کی رہائشی اپاٹمنس کا بھی ویزٹ کیاجہاں ان کو رہائشی منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی.
برطانوی ہائی کمشنر نے منصوبے کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے خوب سراہا اور کہا کہ یہ منصویہ اعلی ٰمعیار کے مطابق ہے . آخر پر سردار تنویر الیاس نے مہمانوں کو مختلف تحائف بھی پیش کیے

Centarus 01