https:\/\/i.ytimg.com\/vi\/egzlmsUW0p0\/default.jpg","cver":"2.20171128","keywords":"Islam Hai Pyara Dein,Allama Khadim Hussain Rizvi,Allama Khadim

50

آزاد کشمیراور پاکستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا دورہ اٹلی

اٹلی(ممتاز حسین /سٹیٹ ویوز)آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے چار صوبائی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے اٹلی کا ایک ہفتے کا دورہ مکمل کر لیا۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے طلبا کو ایک دوسرے ممالک میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لئے آمادہ کرنا تھا۔ اس وفد میں شریک پاکستان ہائر ایجوکیشن کے چیئرمین اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یورپ کے دوسرے ممالک کے دوروں پر روانہ ہو گے جس کا مقصد مزید یورپی ممالک کے طلبا کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آمادہ تھا۔

آزاد کشمیر کی سرکاری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کلیم عباسی نے روم کی ایک یونیورسٹی کے دورے کا بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا دورہ کامیاب رہا اور یونیورسٹی نے اپنے طلبا کو پاکستان میں فکلٹی لیول پر تعلیم مکمل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
Kaleem Abbasi And Sahreef Abbasi

ولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انجینئر محمد خورشید خان نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کی جانب سے اطالوی طلبا کے لئے سکالرشپ کی بھی پیشکش کی ہے اور جس پر میلان پولی ٹیکنکل یونیورسٹی کی انتظامیہ سے کافی معاملات پر سیر حاصل بحث ہوئی اور انھوں نے طلبا کے یونیورسٹیوں کے مابین تبادلے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

جبکہ کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر سروش لودھی نے اس دورہ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ایک اہم قدم سمجھا اور کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہو گا جس میں کسی یورپی ملک نے اپنے طلبا کو پاکستان میں تعلیم مکمل کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اس دورہ کو پاکستان اور یوروپین ممالک کے طلبا کے لئے اس دورے کو نئے افق سے تعبیر کیا۔

میلان میں کشمیر کی معروف سماجی شخصیت محمد شریف خان عباسی نے اس وفد کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ کا اہتمام میلان کے ایک معروف کشمیری ریسٹورانٹ پر کیا جہاں مہمانوں کی تواضح کشمیری، اور پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔ اور آخر میں حلقہ ادب وثقافت اٹلی کے صدر مشہور شاعر احمد نصیر ملک نے اپنا کلام پیش کر کہ خوب داد وصول کی۔