151

15سالہ پاکستانی مصنف کی کتاب نےدنیامیں کامیابی کےجھنڈےگاڑدیے

اسلام‌آباد (سٹیٹ ویوز) پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز، نوجوان مصنف نےکم عمرترین مسٹری رائٹر ہونےکا اعزازحاصل کرلیا.

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے15 سالہ نوجوان سبط علی نےاپنی کتاب “دی نکسٹ جنریشن آف بیکرز سٹریٹ” مکمل کرلی ہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے کم عمر ترین مصنف ہونے کا اعزازحاصل کر لیا. پاکستان میں “ابن سفی” کے بعد کوئی بھی قابل ذکرمسٹری رائٹرنہ بن سکا. اس اعتبار سے بھی کتابوں کےشوقین افراد میں سبط علی کونمایاں مقام حاصل ہے.

انگریزی میں لکھی گئی اپنی کتاب (The next generation of bakers street (The detective by genes Book 1 کے بارے میں سبط علی کا کہنا ہیکہ یہ انھوں نے اپنی پڑھائی کے دوران ہفتہ وار تعطیلات میں مکمل کی. سبط علی آرمی پبلک سکول سے ‘او لیول” کر رہے ہیں. ان کے والد عمار عباس پاکستان ائیر فورس میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں.

سبط علی نے انیسوی صدی کے شہرہ آفاق سراغ رساں کریکٹر “Sherlock” کے لٹریچرکو سٹدی کرتےہوئے اسی تسلسل میں اپنی کتاب کو آگے بڑھایا جہاں پرSherlock کی کہانی کا اختتام ہوا تھا.

سٹیٹ ویوز سے خصوصی گفتگو میں سبط علی نے بتایا کہ Sherlock کی کہانی پڑھنے کےبعد انکو تجسس ہوا کہ اس کے آگے کیا ہوا ہوگا، ابتدائی طور پر انھیں کافی مشکل کا سامنا بھی کرنا پڑا کیونکہ “ایمازون کنڈل” کا پلیٹ فارم پاکستانی صارفین کی دسترس میں نہ تھا. تاہم انکی کتاب ‘ایمازون کنڈل” پر کئی ہزاربار پڑھی جانےکے باعث دنیا میں اپنی نوعیت کی کتابوں میں 123ویں نمبر پر ہے

اپنی کتاب کی تفصیلات بارے ایک سوال پہ انکا کہنا تھا کہ “یہ کہانی Sherlock کی موت کے بعد شروع ہوتی ہے، Oliver جوکہ Sherlock کا پوتا ہوتا کہ نئی یونیورسٹی میں جاتا ہے تو اسکو اپنے گمشدہ کزنز جن کے بارے میں اسکا خیال تھا کہ مر چکے ہیں ملتے ہیں. یہاں سے ایک نئی ٹیم “Holmes” بنتی ہے اور یہ سب مل کر اپنے خاندانی دشمن کی تلاش شروع کرتے ہیں.

سبط علی کا کہنا ہیکہ کئی انگریز مصنفین نےسوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے ان کو تعریفی پیغامات بھی بھیجے ہیں. پاکستان میں لانچگ بارے کیے گئے سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ وہ اپنی کتاب کو تالیفی شکل میں لانے سے پہلے سٹیٹ ویوز انگلش پورٹل کے ذریعے پاکستانی ریڈرز کے سامنے رکھیں گے کیونکہ پاکستان میں کنڈل یورزنہ ہونے کے برابر ہیں. اور سٹیٹ ویوز انگلش صارفین تک پہنچنے کا آسان پلیٹ فارم ہے.

انکا کہنا تھا کہ انکے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں اور وہ سٹیٹ ویوز ڈیجیٹل میڈیا گروپ کے مشکور ہیں کہ ایک ہی بار رابطہ کرنے پر انھیں دفتر میں مدعو کیا گیا، اس سے انکا حوصلہ بڑھا ہے.
سبط علی کی سٹیٹ ویوز سے کی گئی خصوصی گفتگو. ویڈیو دیکھیں: