Uae cric 0000000

53

عجمان لائنزنے پاک یواے ای فرینڈ شپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ابوظہبی(سٹیٹ ویوز) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں بون انٹرنیشنل کے تعاون سے شیخ زاہد کرکٹ سیڈیم میں پاک امارات فرینڈ شپ کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس تھے.

ٹورنامنٹ میں8 کرکٹ ٹیموں جن میں بون انٹرنیشنل، عجمان لائن ، فجیرہ ڈولفن ، ام القوین فیوڈل ،ابوظہبی سپر سٹار ،آر اے کے ذوق ، شارجہ گریفن اور دوبئی فالکن شامل تھی سب سے نمایاں ٹیم (بون انٹرنیشنل) اور (عجمان لائنز) رہی عجمان لائنز کی ٹیم نے مخالف کرکٹ ٹیموں کی درگت بناتے ہوئے فائنل تک با آسانی رسائی حاصل کی جبکہ فائنل میں عجمان لائنز نے بون انٹرنیشنل کو شکست دیکر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا.

یو اے ای کے قومی دن کی مناسب سے ہونے والے اس رنگا رنگ ایونٹ میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا. گلوکار صومیہ خان ،ایمان فاطمہ نے اپنی آواز کا خوب جادو جگایا اور خوب داد وصول کی جبکہ پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول فوک سنگر سونیا مجید نے صوفی دھمال گا کر محفل لوٹ لی جبکہ پاکستان سے آئے لوگ گلوکار شکیل اعوان نے پوٹاہاری زبان میں اپنے پروفامنس کا مظاہرہ کیا جن کو سننے کے لیے ان کے فینز بےتاب نظر آئے،

پاک امارات فرینڈ شپ لیگ میں آزادکشمیر کے وزیراطلاعات مشتاق منہاس کو یو اے ای کے  صحافی ٹورنامنٹ کے آرگنائزر رضوان عباسی نے خاص طور آزادکشمیر سے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا جس پر ٹورنامنٹ کے آرگنائزرذ سردار جہانگیر رضوان عباسئ ،اوورنگزیب یونس نئیر شہزاد عباسی ،فاخر صدیقی نے مہمان خصوصی کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیر کے اندر بھی اسطرح کی سرگرمیوں مین حکومت آذاد کشمیر بھر چڑ کر حصہ لے۔

اس موقع پرمشتاق منہاس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر یہاں کے شہریوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں یو اے ای کو پاکستانی اپنے دوسرا گھر تصور کرتے ہیں اور اس عظیم اور لازوال رشتہ کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ٹورنا منٹ دونوں ملکوں کیے درمیان دوستی کے اس رشتہ کو مزید بہتر اور مضبوط کرنے کے لئے پل کا کردار ادا کرے گا.

انھوں نے کہا کہ یو اے ای نے جہاں ہر شعبہ ہائے زندگی میں پاکستان کا پھرپور ساتھ دیا ہے وہاں جب پاکستان میں کرکٹ کے دروازے بندے ہوئے تو ہماری قومی ٹیم یو اے ای کے کرکٹ گراونڈپر بطور ہوم گرونڈ کھیلتی رہی .پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا پیار کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا .

تقریب میں پاکستانی سفارتخانہ سے ڈپٹی ایمبیسڈر ڈاکٹر فیصل ، بان انٹرنیشنل کے سردار جہانگیر ، ابراہیمی ریسٹورنٹ چین کے چیف ایگزیکٹو حاجی زمان ،پان عربین گروپ کے اوونر سردار آصف ، میپل گروپ کے چیف ایگزیکٹو راجہ راشد سمیت پاکستان سے خصوصی طور پر راولپنڈی پریس کلب کے انچارج عابد عباسی ،معروف صحافی ثاقب عباسی ، میڈلینڈ فاونڈیشن چیف ایگزیکٹو علی خان ،بلال اعجاز ،دھیرکوٹ کی معروف سیاسی وُسماجی شخصیت مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنماء راجہ شہباز ، پیر سید عبدالجبار شاہ سوا وہ شریف ، پاکستان سے فیز ریئل سٹیٹ کے سی ای او عمران عزیز ،معروف کاروباری  شخصیت ساجد اقبال عباسی ،نے شرکت کی ۔

ظفر عباسی ،سردار واجد علی ،فیصل بشیر کشمیری ،راجہ عبدالراوف,مسلم لیگ ن کے صدر راجہ عبدالجبار ،جنرل سیکرٹری سید وقار شاہ گردیزی ،سینیر نائب صدر سردار اشفاق ،راجہ وحید اقبال ،سردار خالد محمود ،راجہ راشد منہاس ،فرید منہاس ،راشد کشمیری ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری اخلاق ،ماجد شریف سمیت جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی یو اے ای کے صدر سردار شاہد اختر ، راجہ حفیظ منہاس ،راجہ مسعود منہاس ، راجہ ذوالفقار احمد، معروف بزنس مینُ نئیر حنیف ، راجہ سعادات ،سہیل عباسی ،راجہ فرید ، راجہ سہیل ،سردار نوید عباسی کے علاوہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس یو اے ای ذون کے صدر ارشد رانا ،سینیر نائب صدر عبدالرحمان رضا ، مجلس عاملہ کی چئیرمین طارق ندیم ، چیف آرگنائزر سید مدثر خوشنود ،سٹیٹ ویوذ کے زمہ دار راجہ شہزاد گلزار ، سمیت جموں کشمیر جرنلسٹس فورم کے ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی ۔

ٹورنامنٹ کی کامیابی پر شرکاء تقریب سمیت یو اے ای میں مقیم پاکستانی و کشمیر کمیونٹی کے تمام مکتب فکر کے لوگوں نے انتظامیہ کو مبارکباد دی اور یہ ٹورنامنٹ پاکستان اور یو اے ای کی دوستی سمیت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنگ میل کی حیثیت قراد دیا