45

فرنگی کپل شرما نے بے باک سنی لیون کوپچھاڑدیا

ممبئی(نیوزڈیسک) نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما نے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو باکس آفس پر مات دے دی۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کی فلم’فرنگی‘ کا انتظار شائقین کافی عرصے سے کررہے تھے۔ فلم کی کہانی 1920 کی دہائی کی ہے جس میں کپل شرما برطانوی فوج کے ہندوستانی سپاہی کا کردار نبھاتے نظر آرہے ہیں۔ یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ’فرنگی‘کا مقابلہ دپیکا پڈوکون کی ’پدماوتی‘سے تھا۔فلمی مبصرین کا کہنا تھا کہ ’پدماوتی‘ کپل کی فلم ’فرنگی‘کو بآسانی مات دے دے گی تاہم پدماوتی کی نمائش موخر ہونے کا فائدہ کپل شرما کی فلم کو ہوا اور فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئٹ کیاہے کہ فلم ’فرنگی‘ نے ریلیز کے پہلے روز 2 کروڑ 10 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ فلم دبئی میں بھی پسند کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق 25 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم اب تک 4 کروڑ 50 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے جب کہ مستقبل میں بھی اچھا بزنس کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

دوسری جانب اپنی اداؤں اور خوبصورتی کے باعث لوگوں کو دیوانہ بنانے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اور ارباز خان کی فلم’تیرا انتظار‘کپل کی فلم کے آس پاس بھی نہیں پہنچ سکی اور ریلیز کے پہلے روز صرف 45 لاکھ روپے ہی کماسکی جب کہ ویک اینڈ پر سنی کی فلم نے صرف 1 کروڑ کمائے ہیں۔ لہٰذا مجموعی طور پر فلم اب تک ڈیڑھ کروڑ کی رقم کماسکی ہے۔