25

خشکی سےپریشان لوگوں کےلیےحیرت انگیزاورآسان حل

اسلام‌آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دور حاضر میں جہاں ہر انسان کو صحت سے متعلق مسائل سے دو چار ہونا پڑتا ہے وہیں ایک بہت بڑا مسئلہ سر کے جلد کی خشکی ہے جس سے آج کل ہر دوسرا بندہ پریشان دکھائی دیتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے بہت سی جگہوں پر شرمندگی کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔

اس کے لیے اب پریشان ہونے کے بجائے اگر مناسب تدابیر استعمال کی جائیں تو مکمل طور پر نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق چند ایسے گھریلو ٹوٹکے ہیں جن کو استعمال کر کے آپ خشکی سے مکمل طور نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا دعوی ہے کہ سیب کے عرق کا اپنے سرپر استعمال کرنےسےخشکی سے بچا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ایک چمچ نمک لیں اور اسے شیمپو کرنے سے پہلے سر پر لگا کر مل لیں اور پھر اسے دھو لیں یہ بھی خشکی کے خاتمے میں زبردست کردار ادا کرتا ہے۔

اس کے علا وہ کھانے کا سوڈا ،لیموں، ماوتھ واش ،ایلوویرا، لہسن ، ناریل کا تیل یہ وہ تمام اجزا ہیں جن کو اگر ہم ایک مناسب مقدار میں لگا کرسرکودھولیں تومکمل طور پرخشکی سےچھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے.