23

شریعت اپیلٹ بینچ کے عملہ کیلئے یونیفارم لازم قرار

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر چیف جسٹس اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ نے جوڈیشل ورکنگ پالیسی 2017کے تناظر میں ملازمین شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ بی 1تا 16ملازمین کے لیے یونیفارم مقرر کیے جانے کی منظوری دی ہے۔

شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق عملہ گریڈبی 9تا 16(مرد حضرات)سبز کوٹ ، لائٹ گرین پینٹ ، سفید شرٹ، کالے بوٹ اور سبز ٹائی (مونوگرام کے ساتھ) پہننے کے پابند ہونگے .

عملہ گریڈبی 9تا 16(خواتین) کیلئے سفید شلوار قمیض، سفید دوپٹہ ،حجاب، سبز کوٹ ، سبز عبایہ) کی منظوری دیدی گئی.

عملہ گریڈبی۔1تابی۔8 (ہمراہ چیف جسٹس وججزعدالت العالیہ) کیلئے ملیشیاشلوار قمیض، گول ٹوپی (سیاہ)، بیلٹ معہ مونوگرام ، نیم بیج ، کالی جراب و کالے بوٹ ، خاکی جرسی لازم قرار .

عملہ گریڈ بی ۔1تا 8ملیشیا شلوار قمیض، گول ٹوپی (سیاہ)معہ مونوگرام شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ ،کالے بوٹ وکالی جراب، خاکی جرسی اورڈرائیوران شریعت اپیلٹ بینچ ،پتلون نیوی بلیو ٹیڑون، شرٹ سکائی بلیوKT، شولڈرڈارک بلیو ہمراہ شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ مونوگرام ، کالے بوٹ کالی جراب(موسم گرما)،سوٹ بلیو سرج، سفیدشرٹ KT(موسم سرما)،ٹوپی (پی کیپ ) معہ شریعت اپیلٹ بینچ عدالت العالیہ مونوگرام ہوگی