Farooq Hyder

27

وزیر اعظم نے اکلاس ملازمین کیلئے خوشخبری سنادی

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ محکمہ اکلاس کے ملازمین کے چولہے نہیں بجھنے دیئے جائیں گے اکلاس کے مالی بحران سے متعلق معاملات جلد از جلد یکسو کیئے جارہے ہیں تاکہ ایک ہی مرتبہ ان مسائل سے جان چھڑائی جا سکے اکلاس کے اثاثہ جات کا تحفظ کیا جائے گا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکلاس بورڈ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا.اجلا س میں اکلاس کو درپیش مالی بحران اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اکلاس کے اسلام آباد پلاٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت لیز پر دینے کے لیے فوری طور پر مشتہر کی جائے گا اکلاس کے اثاثہ جات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا جبکہ اکلاس میں جنگلات کے ملازمین تعینات ہیں انہیں واپس کیا جائے گا موجودہ مالی بحران سے نمٹنے کے لیے اکلاس فوری طور پر اڑھائی لاکھ مکعب فٹ لکڑ نکاسی کرے گا اور رپورٹ وزیراعظم آزادکشمیر کو پیش کی جائے گی