PPP

32

لطیف اکبرکی طرف سے سینئر رہنماﺅں کے اعزاز میں “بڑا کھانا”

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز)پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے پیپلز پارٹی کے گولڈن جوبلی جلسہ عام کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر آزادکشمیر بھر اور کشمیری مہاجرین کے حلقوں سے آنے والے جیالوں اور قیادت کا فرداً فرداً شکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے حوصلہ افزائی کا پیغام بھی دیا اور پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے عہدیداران و سینئر رہنماﺅں کے اعزاز میں اسلام آباد کلب میں ”بڑا کھانا“ دیا.

اس موقع پر سردار محمد یعقوب خان، چوہدری پرویز اشرف، فیصل ممتاز راٹھور، سردار غلام صادق، میاں عبدالوحید، محمد مطلوب انقلابی، سردار جاوید ایوب، جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری محمد رشید، عابد حسین عابد، عبدالسلام بٹ، اظہر حسین گیلانی، بازل علی نقوی، میر یونس، پرویز اختر اعوان، سردار امجد یوسف، چوہدری الیاس، چوہدری فخر الزمان، فہیم اختر ربانی، صاحبزادہ ذوالفقار علی، سید عزادار حسین کاظمی، سردار گل نواز خالق، امجد جلیل، تصدق گردیزی، سردار ضیاءالقمر، عبدالشکور صدیق، سردار عنایت اللہ عارف، قاضی بشیر، سردار ظفر حیات، زاہد شریف، سردار فیصل، سردار شوکت، سردار سلطان اور رستم شیخ موجود تھے۔

شرکاءکھانا سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے پیپلز پارٹی سے عوام کی گہری محبت اور اس کے منشور سے اطمینان اور جیالوں کی بھرپور محنت کے نتیجہ میں پیپلز پارٹی کا پاور شو نہ صرف کامیاب ہوا بلکہ اس جلسہ نے نئی سیاسی تاریخ رقم کر دی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری کے خطاب نے مایوس عوام کے اندر نئے جوش و جذبہ کی نئی روح پھونک دی ہے اور تشدد اور دھرنوں کی سیاست کا خاتمہ کر کے ملکی سیاست کو پھر سے مہذب انداز میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے جس کی جڑیں پاکستان کے طبقہ فکر اور ہر علاقے بشمول گلگت بلتستان و آزادکشمیر میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو جم غفیر کل جلسہ میں شریک ہوا اس سے زیادہ لوگ ٹریفک جام کی وجہ سے جلسہ گاہ میں نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کا جلسہ پارٹی اتفاق و اتحاد کی وجہ سے تاریخی ثابت ہوا اور اب 27 دسمبر کو شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سب مل کر لاڑکانہ چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف 2018ءکے عام انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنوانا ہے جس کے لئے ہم سب متحد ہو کر انتخابی مہم چلائیں گے اور ملکی سیاست سے تشدد، انتہا پسندی اور کرپشن کا خاتمہ کرنے کے لئے کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کا خطاب نے ملک کی نئی سیاست کی راہیں متعین کر دی ہیں جن پر چل کر ہم نیا پاکستان بنائیں گے۔