AJK Police

33

نشے میں دھت شرابی پولیس کو الٹا پڑگیا

سرساوہ(سٹیٹ ویوز) نشے میں دھت شرابی نے ٹریفک جام کرکے پولیس پر چڑھائی کردی۔ پتھروں اور ڈنڈوں کی برسات کے بعد پولیس اہلکار موقع سے فرار ہوگئے

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سائیں ندیم نامی شخص نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر پنجیڑہ بازار میں غل غپاڑہ مچاتے ہوئے ٹریفک بند کر دی۔ عوام علاقہ کی جانب سے پولیس چوکی سرساوہ میں شکایت کی اطلاع ملنے پرثاقب شاہ کی سربراہی میں پولیس اہلکاران ، توقیر شاہ، سردار سجاد نکیالوی، سردار فلخ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس کو دیکھتے ہوئے ملزم سائیں ندیم پنجیڑہ بازار سے فرار ہو کر اپنے سسرال سردار الیاس کے گھر پناہ لی۔ جس پر پولیس کی ٹیم نے ملز م کی گرفتاری کیلئے سردار الیاس کے گھر چھاپہ مارا تو سردار الیاس، سائیں ندیم نے اپنے دیگر ساتھیوں اور خواتین کے ہمراہ پولیس اہلکاران پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا جس پر پولیس اہلکاران کو اپنی جان مشکل ہو گئی اور وہ ملزمان کی گرفتاری کے بجائے انہوں نے راہ فرار اختیار کر لی۔