26

پاکستان میں اسکواش کے2عالمی میلےسجنےکوتیار

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) اسکواش کےسابق عالمی چمپئنزجہانگیرخان اورجان شیرخان کےسنہرےدور کی واپسی، اسکواش کا عالمی میلہ پاکستان میں سجنےکوتیار. کرکٹ اور ٹینس کے بعد سکواش کے عالمی کھلاڑی بھی پاکستان آنے لگے.

تفصیلات کے مطابق چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل ویمنز سکواش چمپئن شپ اور پاکستان اوپن مینز اسکواش چمپئن شپ 2017 اسلام‌آباد میں منعقد ہوگیں. عالمی چمپئن مصرکے کھلاڑی خاص طور پر اس ایونت میں شرکت کر رہے ہیں، جس میں عالمی نمبر6 Marwan El Shorbagi شرکت کررہے ہیں اور پاکستان کے عالمی نمبر50 فرحان محبوب بھی ایکشن میں نظر آئیں گے.ہمسایہ ملک بھارت سے خاتون کھلاڑی سچیکا بھی مقابلوں میں شریک ہوں گی۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتےہوئےپاکستان اسکواش فیڈریشن کےسیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان نے بتایا ٹورنامنٹ میں دو الگ الگ ایونٹس ہوں گے۔ خواتین کا ٹورنامنٹ 17 سے 22 دسمبر تک جبکہ مردوں کا17 سے 23 دسمبر تک ہوگا، ویمن اسکواش میں 25 ہزارڈالر جبکہ پاکستان اوپن مینز میں50ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

چیف آف ائیر سٹاف ویمن انٹرنیشنل اسکواش اور پاکستان اوپن مینز اسکواش میں مصر، ہانگ کانگ، ملائیشیا، برطانیہ، امریکہ،انڈیا، سپین، ویلز، پرتگال، آئرلینڈ، آسٹریلیا، فرانس ،سوئٹزرلینڈ اور ایران کے کھلاڑی شریک ہوں گے.

22 دسمبر تک جاری رہنے والے چیف آف ائیر سٹاف ویمن اسکواش ٹورنامنٹ میں 6 پاکستانی اور 22 غیرملکی کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں جن میں ہانگ کانگ، مصر، آسٹریلیا، ملائشیا،فرانس ،سوئٹزرلینڈ اورایران کے علاوہ بھارت کی کھلاڑی سچیکا انگالے بھی شامل ہیں۔

پاکستان اوپن مینز اسکواش میں28 پاکستانی اور 28 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کاتعلق مصر، ہانگ کانگ، ملائشیا، ویلز، امریکہ، سپین، فرانس، پرتگال، آئرلینڈ اور برطانیہ سے ہے۔ پاکستان اوپن 17 دسمبرسے شروع ہو کر23 دسمبرتک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ 14 دسمبرسے شروع ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا ایئر چیف سہیل امان کی کوششوں سے انٹر نیشنل اسکواش پاکستان میں واپس آئی،پوری دنیا کے کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں،پاکستان ایئر چیف کی دلچسپی سے بڑی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، پروفیشنل اسکواش فیڈریشن کے سی ای او نے بھی پاکستان میں سیکورٹی پر اطمینان پر اظہار کیا ہے۔