26

حریت کانفرنس کودھچکا

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)سینئر علیحدگی پسند رہنما جاوید میر کا حریت کانفرنس سے لاتعلقی کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق علیحدگی پسند رہنما جاوید میر نے حریت کانفرنس سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وہ جلد ہی باضابطہ اعلان کرینگے.

پارٹی ذرائع کے مطابق جاوید میر مرکزی سیاست کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔بھارت میں 500اور1000روپے کے نوٹ کی بندش کے بعدسے علیحدگی پسند رہنماؤں کی جانب سے ان کے کارکنان کو ادائیگی کاعمل بھی رک چکا ہے جس سے کارکنوں میں کافی غم وغصہ کی کیفیت پائی جاتی ہے ۔حال ہی میں کئی نوجوان جنہوں نے مجاہدین کے دھڑوں میں شمولیت اختیار کی تھی موجودہ صورتحال کے بعد واپسی کی راہ ناپ رہے ہیں ،ان کی واپسی کا جموں کشمیر کی حکومت کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے حکومت نے انہیں بہتر زندگی اورروزگاردینے کاوعدہ بھی کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق کئی کارکنان نے اہم سینئر رہنماؤں کو متعدد بار احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے متعدد کارکنان نے بھارت مخالف کسی بھی تحریک کاحصہ بننے سے انکارکرتے ہوئے پچھلے بقایاجات پہلے اداکرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کیخلاف پتھراؤاورمظاہروں میں کمی کی ایک بڑی وجہ “سکہ زربندی”(Demonetization)ہے۔