Khursheed shah

23

خورشید شاہ نےپی پی وفد کی طاہرالقادری سےملاقات کی وضاحت کردی

اسلام‌آباد(زاہد حلیم/سٹیٹ ویوز) امریکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی چاہتا ہے، اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا. اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ردعمل.

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عالم اسلام میں بہت زیادہ کشیدگی اور انتشار پیدا ہوا ہے، مسلم ممالک کے باہمی انتشار سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے لیکن اب اسلامی ممالک کو صحیح معنوں میں ایک پلیٹ فارم پر آنا ہو گا، جس میں ترکی ،ایران اور پاکستان قائدانہ کردار ادا کریں۔ اس معاملے میں او آئی سی کا بلایا گیا ہنگامی اجلاس با مقصد ہونا چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقاتیں نئی نہیں ، ہمارے ماضی میں بھی رابطے رہے ہیں ، ہم گزشتہ سالوں سے پرویز مشرف کے خلاف ایک ساتھ چلے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ روز ملاقات کی دعوت دی، جس پر پیپلز پارٹی کا وفد ان سے ملنے جا رہا ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے بعد اب اداروں اور عدلیہ کا کام ہے کہ وہ اس کا جا ئزہ لے کر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائیں.