54

تحریک انصاف آزاکشمیرکےنوجوان رہنما کی یواےای میں استقبال کی تیاریاں

دبئی (سٹیٹ ویوز) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے متحرک رہنما ومشہور کرکٹر راجہ قیوم نےکہا ہے کہ کل نوجوان قائد راجہ وقاص نسیم کےدبئی ائیرپورٹ آمد پر شاندار استقبال کریں گے.

انکا مزید کہنا تھا کہ راجہ وقاص نسیم اپنے اس دورے یواےای کے موقع پر پورے آزادکشمیر اور بالخصوص ضلع باغ کے نوجوانان سےملاقات اور پارٹی حوالے سے اہم مشاورت کریں گے راجہ وقاص نسیم ضلع باغ کے اثاثہ ہیں پارٹی کے لیے جس طرح وہ محنت کر رہے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی راجہ وقاص نسیم اپنے والد مرحوم کے نقشے قدم پر چل کر عوام علاقہ کی خدمت کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں عوام کے مسائل حل کروانے کے لیے انکی جدوجہد کو حلقے کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ وقت دور نہیں جب راجہ وقاص نسیم الیکشن جیت کر اسمبلی جائیں گے اور حلقے کی تعمیروترقی میں بنیادی کردار ادا کریں گے۔

انھوں نے پی ٹی آئی کےیواے ای میں مقیم نوجوانوں سےاپیل کی ہے کہ وہ راجہ وقاص نسیم کااستقبال کرنے کے لیے کل ائیرپورٹ پہنچیں.