mian aslam in intra party election JI

43

جماعت اسلامی کااسلام‌آباد میں احتجاجی مظاہرےکا اعلان

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امر یکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کر نے کے خلاف جماعت اسلامی اسلام آباد 8دسمبر کو بعد نماز جمعہ آبپارہ چوک اسلام آباد میں ایک احتجاجی مظاہرہ کر ے گی. جس کی قیادت نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان کر یں گے ، احتجاجی مظاہرے میں اسلام آباد اور اس کے گردو نواح سے کار کنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی ۔

احتجاجی مظاہرے کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے میاں محمد اسلم نے امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے القدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے اور امر یکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کر نے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کی طرف سے یہ اعلان دنیا بھر کے مسلمانوں سے کھیلنے کے مترادف ہوگا.

امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر فارو ق خان نے ترک صدر طیب اردگان اور محمود عباس کی طرف سے امریکی اعلان کو مسترد کرنے کو سراہتے ہوئے کہاکہ مسلم دنیا کا کوئی حکمران بھی اس ناپاک منصوبے میں امریکہ کی حمایت نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے الم اسلام ، خصوصاً پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری سطح پر امریکی اعلان کی شدید مذمت کی جائے اور عالمی سطح پر اس کو ناکام بنانے کے لیے ہر طرح کے وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔