LOC

بھارتی فوج کی جنازے پر فائرنگ ، ایک شہری شہید 2 زخمی

عباس پور(سٹیٹ ویوز) بھارتی فوج نے انسانیت اور اخلاقیت کی دھجیاں بکھیر دیں آزادکشمیر میں ایل او سی کے قریب آباد بستی میں جنازے پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو شہید اور دو کو زخمی کردیا.

عباس پور ضلع پونچھ آزادکشمیر کے نواحی گاوں چفاڑ میں نماز جنازہ پر بھارتی فوج کی فائزنگ سے ایک شہری شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

الخدمت کے رضاکار نے صدر الخدمت فاونڈیشن ثاقب مشتاق چوھدری کی قیادت میں زخمی کو راولاکوٹ ہسپتال منتقل کیا جو جانبر نہ ہوسکا