Raja waqas

راجہ وقاص نسیم نے کشمیری نوجوانوں کو بڑی نوید سنا دی

دبئی(سٹیٹ ویوز)سابق وزیر حکومت کرنل نسیم مرحوم کے فرزند راجہ وقاص نسیم دبئی پہنچ گئے جہاں کارکنان کی کثیر تعداد نے انکا پرجوش استقبال کیا۔

اس موقع پر راجہ وقاص نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دیار غیر میں بسنے والے والا ہر نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں حکومتی نااہلی اور کرپٹ لوگوں کی وجہ ملک ترقی نہیں کر سکاجسکی وجہ سے ہمارا ٹیلنٹ بیرون ممالک میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتیں اگرمستقبل کے چینلز کو سامنے رکھ کر مثبت حکمت عملی اپناتی تو ملک کے اندر ہی پڑھے لکھے نوجوانوں کو بہتر روزگار ملتا انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب آزادکشمیر کا ہر نوجوان اپنے ملک میں ہی بہتر روزگار حاصل کرے گا.

انکا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنے نوجوانوں پر فخر ہے جو دیار غیر میں اپنی بزنس اور جاب کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔