راجہ راشد علی کی جانب سے عمران خان کیس کے فیصلے کاخیرمقدم

دبئی(سٹیٹ ویوز) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر گلف کے جنرل سیکرٹری راجہ راشد علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب پاکستان کا وزیراعظم بننے سے کوئی نہیں روک سکتاملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اب کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ عمران خان آمین و صادق نہیں ہیں۔

گزشتہ روز عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد راجہ راشد علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ محض عمران خان یا تحریک انصاف کی کامیابی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ ایک بڑی قوت بن چکی ہے جسکا اندازہ مخالفین کو آنے والوں الیکشن میں ہو جائے گا۔

انھوں نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل اپ کے ہاتھوں میں ہے اپ نوجوانوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ اپ نے اپنا ووٹ کس کو دینا ہے ایک طرف ملک لوٹنے والے ہیں جنہیں ملک کی سب سے بڑی عدالت نے انکی کرپشن پر نااہل قرار دیا اور دوسری طرف ایک آمین اور صادق عمران خان جس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں اور ایک طرف آصف علی زرداری ہیں جنکی کرپشن کی داستانیں سب کو معلوم ہیں اسلیے اگر پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہے تو انہیں کرپٹ لوگوں سے اپنے ووٹ کا درست استعمال کرکے چھڑائیں۔