یو ای ٹی میں آٹوموٹیوانجینرنگ ٹیکنالوجی کا قیام

ٹیکسلا/واہ (محمّد کلیم اللہ خان/سٹیٹ ویوز) یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا میں آٹوموٹیو انجینرنگ ٹیکنالوجی کے قیام اور آٹوموٹیو کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر یونیورسٹی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آٹو موٹیو پروگرام میں مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے پرانی اور جدید گاڑیوں کی نمائش کی اس موقع پر دہایوں پہلے کی گاڑیوں کے علاوہ جدید اور نت نئی گاڑیوں کی نمائش بھی کی گئی جو کے طلبہ کی توجہ کا مرکز رہیں۔آٹو موٹیو ٹیکنالوجی کے پروگرام کے آغاز کی تقریب مکنیکل ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ہوئی جس کےمہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر نیاز احمد اختر تھے۔

تقریب سے خطاب کرتےہوے انہوں نے کہا کہ انجینرنگ یونیورسٹی ٹیکسلا ملک کی دوسری اور پنجاب کی پہلی یونیورسٹی ہے جہاں پر بی ایس سی آٹو موٹیو انجینرنگ کا آغاز کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روایتی انجینرنگ کی ٹیم کے ساتھ غیر روایتی جدید اور پرائیویٹ سیکٹر کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر نت نئے پروگراموں کا آغاز کر رہا ہے تاکہ پرائیویٹ سیکٹر کی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے اور نوجوان انجنیئرز کو ملازمت کے زیادہ مواقع میسرآسکیں ۔انہوں نے کہا کہ آٹو میٹو انجینرنگ پرائیویٹ سیکٹر کا اہم شعبہ ہے جو کہ قومی جی ڈی پی کا چار فی صد ہے۔ جب کہ اس نتیجے میں 92بلین روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ جب کہ یہ شعبہ1.8 ملین لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ بنا ہوا ہے ۔تقریب سے مکنیکل ڈیپارٹمنٹ نے ڈین ڈاکٹر شباب خوشنود اور پروگرام کے انچارج ڈاکٹررفعت عاصم پاشا نے بھی خطاب کیا ۔