پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات میں دوحصوں میں بٹ گئی

دبئی (سعدیہ عباسی/سٹیٹ ویوز) متحدہ عرب امارات میں پیپلز پارٹی دوحصوں میں تقسیم ہوگئی۔ دوبئی میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پرانے جیالوں اور سابق صدر پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ منیر ہانس نے الگ الگ تقریبات منعقد کیں اورواضع طورپرپیغام دیاکہ پارٹی کےاندرنہ صرف دو دھڑے موجودہیں بلکہ اس موقع پر پیپپلز یوتھ آرگنائزیشن اور وومن ونگ کے نمائندوں کا کہنا تھاکہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے پاکستان پیپلز پارٹی بی بی کی برسی کے موقع پر الگ الگ ہے تاہم یہ انکی مجبوری ہے۔

پرانے جیالوں میں سید سجاد شاہ ، اکرم فاروقی ، رائے عباس بھٹی ، راشد چغتائی ، سردار جاوید یعقوب ڈاکٹر محمد یونس ، ملک عظیم ، محمد شہزاد بٹ اور دیگر سینئر رہنماؤں نےمیاں منیرہنس سےعلیحدہ تقریب منعقدکی جس میں سینکڑوں جیالوں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات میں ایک بارپھرجیالا ازم عود آیا