پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات میں ایک بارپھرجیالا ازم عود آیا

دبئی (سٹاف رپورٹر/سٹیٹ ویوز) سابق وزیراعظم پاکستان شہید بےنظیر بھٹوکی10 ویں برسی دبئی کےمقامی ہوٹل میں عقیدت واحترام سےمنائی گئی.

پروگرام کے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اکرم فاروقی تھےجبکہ تقریب کی صدارت سردار جاوید یعقوب سابق مشیر حکومت آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض خالد شاہین نے سرانجام دیئے۔پروگرام میں پی پی یو اے ای، پی وائی آو اور خواتین ونگ یو اے ای کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا۔سیکرٹری جنرل خالد شاہین، راشد چغتائی، سجاد شاہ، راشد رحمان ،اشفاق مغل ،میڈیم زاہدہ اعوان،آصف گل جٹ، عابد بشارت، سردار طاہر، فاروق بانیاں، اسحاق بدر، شہسوار اولوی، نیاز خان، عباس بھٹی، شیریں درانی، انیس الرحمان، ملک عظیم پاکستان مسلم لیگ ن، ناصر اکرم، اکرام فاروق اور جاوید یعقوب نے خطاب کیا، عباس بھٹی نے مسلم لیگ کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی کو جوائن کیا، شہید بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیہد بے نظیر بھٹو کے نظریات اور سوچ فکر کو آگے بڑھائیں گے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں آئندہ ہونے والے الیکشن میں پارٹی کی کامیابی اور بلاول بھٹو کو وزیر اعظم پاکستان بنانے کے عزم کا اظہاربھی کیا۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں بے نظیر بھٹو کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ نے اقتدار میں آکر ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا۔بھٹو خاندان نے لازوال قربانیاں دے کر غریب کی آواز کو تقویت دی۔

بھٹو خاندان کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں جمہوریت ترقی کر رہی ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو عظیم مدبر سیاستدان تھیں۔ انکی شہادت بھی بڑا سانحہ تھا۔محترمہ کے مشن کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔2018 میں پاکستان کے عوام محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویژن کی تکمیل اور نظریے کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔ شہید رانی اور مرد حُر آصف علی زرداری ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ پیپلز پارٹی ایک سیاسی قوت اور نظریہ کا نام ہے بھٹو خاندان نے پاکستان اور جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے دیئے اور اُن کی جلائی ہوئی شمع کو کسی صورت بجھنے نہیں دیں گے،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کے لئے اپنی جان قربان کی،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو ایک بڑا مقام دلایا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور پوری دُنیا میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی جنگ لڑی،پیپلز پارٹی جب بھی آزادکشمیر میں برسر اقتدار آئی اس نے عوامی حقوق کے لئے جہد و جہد کی،ذوالفقارعلی بھٹوشہید اورمحترمہ بے نظیربھٹو شہید نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے پاکستان کو چھٹی ایٹمی بنادیا ہے جن کی بدولت آج پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکتا ہے۔شہید محترمہ آخری سانسوں تک ملک اورعوام کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئی۔وہ مشن اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سنبھالا ہے۔ہردورمیں عوام نے جمہوریت اور پیپلزپارٹی کاساتھ دیا ہے۔ بی بی کے مشن کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پورا کریں گے۔