پی ٹی آئی یو اے ای کےرہنماکی سلمان ارشاد کومبارکباد

دبئی (سٹیٹ ویوز) سلمان ارشاد کو پی ایس ایل میں لاہورقلندرکاحصہ بنا کر فواد رانا نے کشمیریوں کے دل جیت لیے. آزادکشمیر کا ہر نوجوان رانا فواد کا مشکور ہے کہ جنھوں نے میرٹ پر سلمان ارشاد کو لاہور قلندر کی طرف سے کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر یو اے ای کے سینئر نائب صدرسردار اورنگزیب یونس نے سلمان ارشاد کو لاہور قلندر کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کشمیریوں کو پورا یقین ہے کہ سلمان ارشاد بہت جلد قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔آزادکشمیر کے نوجوانوں کے اندر بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے پراپر ورک کی ضرورت ہے اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اس طرف توجہ دے تو خاطر خواہ نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سلمان ارشاد ہمارا اثاثہ ہیں ہمیں پورا یقین ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر نہ صرف اپنا بلکہ اپنی ٹیم اور کشمیرکا نام بھی روشن کریں گے۔