ہر قسم کی نئی و پرانی گاڑیوں کے مالکان یہ خبرضرور پڑھ لیں۔۔!

فیصل آباد (سٹیٹ ویوز/نیوز ڈیسک) محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن نے تمام پرانی و نئی گاڑیوں کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ، اپ ٹو ڈیٹ اور درست کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔پروگرام کے تحت ایسے تمام صارفین جن کے پاس کاریں ، موٹر سائیکل یا دیگر کسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجودہے،

ان کو ہدایت کی گئی ہیکہ وہ اپنی گاڑیوںکا ریکارڈ درست کرنے کیلئے 31 جنوری تک ان اقدامات سے استفادہ یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں کسی مشکل یاپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔ ڈائریکٹوریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے ذرائع نے بتایا

کہ سیکرٹری ، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب کی ہدایت پر دو ماہ کے قلیل عرصہ میں شہریوں کی تمام پرانی و نئی گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے یہ سہولت فراہم کرنے کا عزم کیاگیاہے جس کے تحت کوئی بھی شہری ٹول فری نمبر 08000-9966پر رابطہ کرکے اپنے زیر استعمال گاڑی ، کار ، موٹر سائیکل کی ملکیت ، رجسٹریشن ، ادا شدہ ٹوکن ٹیکسوں کی تفصیلات سے مکمل آگاہی حاصل کرسکے گا۔

انہوں نی کہاکہ اگر کسی گاڑی کے مالک کو ریکارڈ میں کوئی درستگی درکار ہو تو وہ اس ضمن میں اپنے ضلع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس سے رابطہ کرسکتاہے۔ دوسری جانب اٹلس ہونڈالمیٹڈ نے موٹرسائیکلوں کے تین ماڈلوں کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

ڈیلرزکے مطابق یکم جنوری سے اٹلس ہونڈالمیٹڈ کے تین ماڈلزکی قیمتوں میں 500 سے لیکر1000روپے فی یونٹ تک اضافہ کردیاگیاہے۔ہونڈاسی جی 125اورسی جی 125ڈیلیکس کی قیمتیں اب بالترتیب ایک لاکھ 7ہزار500 اورایک لاکھ26 ہزار500 روپےفی یونٹ ہوگئی ہے۔

اسی طرح 100سی سی پرائیڈرکی قیمت میں 500 روپے اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد اس ماڈل کی فی یونٹ قیمت 87 ہزارروپے ہوگئی ہے۔جولائی سے لیکر نومبرتک کے عرصہ میں کمپنی کے 4لاکھ 54ہزار195یونٹ موٹرسائیکل فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں 3 لاکھ74ہزار558 یونٹ فروخت ہوئے تھے۔