PPP Dubai

ذوالفقارعلی بھٹوکی سالگرہ کے موقع پر دبئی میں تقریب،رہنماؤں کاخراج عقیدت

دبئی(سٹیٹ ویوز )سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقارعلی بھٹو شہید کی نوے (90) سالگرہ کی تقریب دبئی کےمقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی چوہدری منظور سیکرٹری جنرل پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی کا ٹیلی فونک خطاب.تقریب کے مہمان خصوصی سابق مشیر حکومت سردار جاوید یعقوب اور اکرم فاروقی تھے جبکہ صدارت سینئررہنما پاکستان پیپلزپارٹی سید سجاد شاہ نے کی. دیگر شرکا تقریب میں سینئررہنما راشد چغتائی،عباس بھٹی، سینئررہنما پی وائی او فاروق بانیاں ،خیام الحق راجہ، ملک زائدہ اعوان، رئیس قریشی ،سینئرایڈوکیٹ یوسف بٹ، انیس الرحمان چوہدری، شاہسوار گورسی، نیاز خان،ڈاکٹر اکرم ،چوہدری محمود احمد کفیل احمد چوہدری، راجہ مظہر نثار راشد رحمان شامل تھے۔

سردار عابد نے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمہمان خصوصی سابق مشیر حکومت سردار جاوید یعقوب نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو نے رکھی اور اس وقت پاکستان کی تاریخ میں خارجہ پالیسی بدلی عوام کو شعور دیا ریاست پاکستان کو آئین کا تحفہ دیا اس وقت بھی ایک مائنڈ سیٹ تھا جو ریاست کو انتہا پسندی کی طرف لے کر جانے کی بات کرتا تھا لیکن شیہد قائد نے اس سوچ کو اس فکر کو روکا اور پاکستان کا امیج دنیا میں بہتر کیا لیکن بدقسمتی سے ہمارےقائد کو آ سٹبلیشمنٹ اور انتہا پسند سوچ نے ملکر راستے سے ہٹایا جب سے لیکر آج تک پاکستان اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت نے ریاست کو کھوکھلا کر دیا وقت کی ضرورت ہےکہ پاکستان کو بلاول بھٹواورآصف علی زرداری کی قیادت پاکستان کا امیج ٹھیک کرسکتی ہےدنیا پاکستان کو ایک انتہا پسند اور طالبان دوست ملک سمجھتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی جیالوں اور خواتین ونگ اور پی وائی سن لیں پارٹی کےساتھ وہی لوگ چلیں گئے جو کرپشن سے پاک ہوں گئے جن کا ماضی صاف ہو گا چئیرمین بلاول بھٹو کا واضح پیغام ہے کہ اب صاف اور شفاف قیادت عوام کو دیں گئے آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ شہیدزوالفقار علی بھٹو کے نظریات ،سوچ و فکر کوآگے لیکر چلیں اور شہید بھٹو کو خراج عقیدت پیش کریں پروگرام کےاختتام میں دعا کرائی گئ اور شیہد ذوالفقار علی بھٹو کا 90 سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا.