امراض قلب اور کینسر کی تشخیص کیلئے جدید ترین اسکینگ مشین تیار

لندن (ـسٹیٹ ویوز/ ویب ڈیسک)برطانوی نے مصنوعی ذہانت کی ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس میں اسکینز کے ذریعے امراض قلب اور پھیپھڑوں کے کینسر کی درست تشخیص کی جا سکے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مصنوعی ذہانت کی اس ٹیکنالوجی سے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کو کروڑوں پاؤنڈز کی بچت ہوگی

اور اس سے بیماری کی بروقت تشخیص کی جاسکے گی، یہ ٹیکنالوجی رواں برس جون سے این ایچ کے اسپتالوں میں مفت مہیّا کی جائے گی۔برطانوی حکومت کے صحت کے اعلیٰ عہدیدار سر جان بیل نے کہا ہے کہ اے آئی یعنی آرٹیفیشل انٹیلجنس ٹیکنالوجی این ایچ ایس پر انتہائی اچھے اثرات مرتب کرے گی۔این ایچ ایس میں پتھالوجی سروسز پر 2.2 ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں

اور اس ٹیکنالوجی سے یہ خرچ 50 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے، اسکین ٹیس اگر پازیٹو ہو تو اس کا مطلب یہ کہ مریض کو دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہے۔آکسفورڈ کے جان ریڈکلف اسپتال میں تیار کی گئی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے اسکین میں وہ تفصیلات معلوم کی جا سکیں گی جو کہ ڈاکٹرز سے اکثر چوک جاتی تھیں، مصنوعی انٹیلجنس کے ذریعے امراض قلب اور پھیپھڑوں کے کینسر کی بروقت اور درست تشخیص کی جا سکے گی۔