sheikhupura

شیخوپورہ میں شہری کے بازو اور ٹانگیں کاٹ کر لاش درخت سے لٹکا دی

شیخوپورہ(نیوزڈیسک) نامعلوم افراد نے شخص کے بازو اور ٹانگیں کاٹنے کے بعد اس کی لاش کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا اور فرار ہوگئے۔

تھانہ بھکی کے علاقہ رسول ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے عنایت علی نامی شخص کو کلہاڑیوں کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ ملزمان نے عنایت علی کے بازو اور ٹانگیں کاٹنے کے بعد اس کی لاش کو درخت کے ساتھ لٹکا دیا اور فرار ہوگئے۔