choudhary m sarwer PTI

چوہدری سرورنےحکمرانوں کی لڑائی کوجمہوریت اوراداروں کیخلا ف سازش قراردیدیا

لاہور(سٹیٹ ویوز) تحریک انصاف کورکمیٹی کےرکن وسابق گورنرچوہدری محمد سرور نےکہا ہے کہ حکمرانوں کی چومکھی لڑائی جمہوریت اوراداروں کیخلا ف سازش ہے مگر حکمرانوں کی تمام سازشیں عوامی طاقت سے ناکام بنا دیں گے‘بد قسمتی سے حکمران اپنی کر پشن بچانے کیلئے سب کچھ دائو پرلگا رہے ہیں‘قوم‘‘چور مچائے شور‘‘ کی پالیسی والوں کے جھانسے میں نہیں آئیگی‘ اداروں کو دھمکیاں دینے والے بتائےوہ کس کےمفاد کی بات کررہی ہیں آنیوالی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی اورعمران خان اس ملک کےوزیراعظم بنیں گے۔

شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف آئندہ عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ہم کامیاب ہوں گے اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کو سب سے زیادہ کر پشن‘ظلم‘ناانصافی اور بے روگاری جیسے مسائل نے پہنچایا ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے تحر یک انصاف ہر فورم پرآوازبلند کررہی ہےاورآئندہ بھی کرتی رہےگی۔

انہوں نے کہا کہ حکمران اپنی کر پشن بچانےکیلئے سب کچھ داؤ پرلگا رہے ہیں اور حکمرانوں کی چومکھی لڑائی اس ملک میں جمہو ریت اور اداروں کیخلاف سازش ہے مگر جمہوریت پسند قوتیں حکمرانوں کی ایسی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے اور ملک میں ہر صورت جمہوریت کا تحفظ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف بھی ملک میں تبدیلی کسی غیر آئینی طر یقے سے نہیں ووٹ کے ذریعے ہی تبدیلی چاہتی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف ہی کامیاب ہوگی۔