NAB

نیب اجلاس میں 400ارب روپےکی مبینہ ٹیکس چوری زیربحث آگئی

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں تمام بیورو دفاترزاورافسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں افسران کااجلاس ہوا۔ اعلامیہ نیب کےمطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نےنیب کےتمام علاقائی بیوروزکی کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئےہدایت کی ہےکہ کوئی بھی انکوائری یاتحقیقات قانون کےدائرے کے باہرنہیں ہونی چاہیے۔

ملک84 ارب ڈالرز سے زائد کا مقروض ہے۔ چیئرمین نیب نیشرکاء کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے نیب کے بارے 173 فیصلے اور قانون پڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون کمپنیاں سالانہ مبینہ طور پر400ارب روپے کا ٹیکس نہیں دیتیں۔ موبائل کمپنیوں کو بھی ٹیکس کی عدم فراہمی پراحتساب کے دائرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کے ساتھ ملکر ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے۔