وزیراعلیٰ بلوچستان کا سیکریٹری گرفتار، گھر سے کروڑوں روپے برآمد

کوئٹہ(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری کے سیکریٹری ایوب قریشی کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا جب کہ اس کے گھر سے کروڑوں روپے برآمد کرلیے گئے ہیں۔۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے سیکریٹری ایوب قریشی کو تحقیقاتی اداروں نے رشوت کے الزام میں گرفتار کیا، ملزم 4 وزارتوں سے ماہانہ 60 کروڑ روپے وصول کرکے اعلیٰ حکام کو دیتا تھا تاہم تحقیقاتی اداروں نے اس کے گھر سے کروڑوں روپے بھی برآمد کر لیے جب کہ مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔