پولیس حراست میں نوجوان کی موت پرلواحقین سڑکوں پرنکل آئے

فیصل آباد (اعجازبٹ/سٹیٹ ویوز) تھانہ سٹی شورکوٹ پولیس نے دوران حراست تشدد کر کے نوجوان کوموت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے زیادتی کی انصاف چاہیے، لواحقین کاشدید احتجاج.

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شور کوٹ نے6 جنوری کو غلا م شبیر نامی نوجوان کو گھر سے گرفتار کیا جو کہ8جنوری کو دوران حراست چل بسا. جس پر احتجاج کرتے ہوئے لواحقین نے مین روڈبلاک کردی اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا.

ایس ایچ اواسرارشاہو کا کہنا ہےکہ غلام شبیرعورت کےقتل میں ملوث تھا اور ریمانڈ کے دوران اتفاقیہ موت کا شکار ہوا واضح رہے پنجاب پولیس اس قدر منہ زور ہو چکی ہے کہ چندروزقبل فیصل آباد میں بھی اسی طرح تشدد کرکے نوجوان کو موت کےگھاٹ اتارچکی اور محافظ کی بجائے قاتل کا روپ دھار چکی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ارباب اختیار اس طرح کے واقعات کا نوٹس لیں اور انصاف کے تقاضوں کوپوراکرنےکیلئےاقدامات اٹھائیں.