karachi hospitals

کراچی کےبڑےسرکاری ہسپتالوں سےدوائیں غائب

کراچی (آصف خان/سٹیٹ ویوز) کراچی کے دونوں بڑے سرکاری ہسپتالوں جناح اور سول میں ادویات ناپید ہوگئیں، مریض مہنگی دوائیں اسٹوروں سےخریدنے پر مجبور۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے دونوں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی سے مریضوں کو لکھ کر دی جانے والی بیشتر ادویات فارمیسی سے دستیاب نہیں ہوتیں جس کے باعث مریض یہ دوائیں اسٹورزسےخریدنے پر مجبور ہیں جبکہ کئی مریضوں کے تیمار داروں نے بتایا ہے کہ ان کو لکھ کر دی جانے والی زیادہ تر ادویات لوکل کمپنیوں کی ہوتی ہیں اور مخصوص اسٹورز پر ہی دستیاب ہوتی ہیں اور یہ شہر میں کسی دوسرے اسٹور پر شاز و نادر ہی ملتی ہیں۔

واضح رہے کہ میڈیکل ریلیف کی مد میں حکومت سے سندھ سے مذکورہ اسپتالوں کو ہرسال بھاری گرانٹ فراہم کی جاتی ہے تاہم مریض باہر سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔ عوام نے محکمہ صحت کے ذمہ داران ، سیکریٹری ہیلتھ سندھ، ایم ایس جناح ہسپتال، ایم ایس سول ہسپتال سے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اس قسم کی سنگین بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے اور ذمے داران کو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔