akshay and sunil

ڈاکٹرمشہورگلاٹی کی سونی ٹی وی پر واپسی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں ڈاکٹر گلاٹی کا کردار نبھانے والے اداکار سنیل گروور کی سونی ٹی وی پر واپسی ہورہی ہے۔

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما گزشتہ سال اپنے کیریئر کے عروج پر رہے لیکن آسٹریلیا سے واپسی پر وہ دوران پرواز اپنے ساتھی اداکار سنیل گرور سے لڑپڑے جس سے نہ صرف ان کے کیرئر کا زوال شروع ہوا بلکہ ’دی کپل شرما شو‘ کے مرکزی کردار ڈاکٹر گلاٹی اور دیگر ساتھی شو چھوڑ کرچلے گئے۔

سونی ٹی وی کو سب سے زیادہ ٹی آر پی دینے والا پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کی مقبولیت میں کمی آنے کی وجہ سے میزبان کپل شرما ڈپریشن کا شکار ہوئے اور کئی دن ریکارڈنگ سے غیر حاضر رہے جس کے باعث چینل انتظامیہ کو شو بند کرنا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی ٹی وی نے ایک اسپیشل شو منعقد کیا ہے جس میں سنیل گروور ’دی کپل شرما شو‘ کے 2 مشہور کردار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، سنیل گروور شو میں ڈاکٹر گلاٹی اور رنکو بھابی کا کردار ادا کریں گے جب کہ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی فلم ’پیڈمین‘ کو پروموٹ کریں گے۔