فیصل آباد: 15سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سےبرآمد

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد میں نویں کلاس کے 15 سالہ طالبعلم کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ ممکنہ طور پر لڑکے کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں 15 سالہ فیضان کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی۔ فیضان نویں کلاس کا طالبعلم، جھوک کھرلاں کا رہائشی اور گزشتہ روز سے لاپتہ تھا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی جس پر تشدد کے نشان موجود ہیں۔ ممکنہ طور پر فیضان کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میں اس سے پہلے بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے شہری عدم تحفظ اور خوف کا شکار ہیں۔