مسلح ڈاکوؤں نےتین سالہ معصوم بچی کویرغمال بنا کرگھرلوٹ لیا

گوجرخان (راجہ ارشد محمود/ سٹیٹ ویوز) مسلح ڈاکوؤں نے تین سالہ معصوم بچی کو یرغمال بنا کرگھر لوٹ لیا خاتون خانہ پر تشددبھی کیا.

گوجرخان کے علاقے وارڈ نمبر 27میں مقامی تاجر کے ڈکیتی کی واردات، دو ڈاکو گن پوائنٹ پر 15تولے طلائی زیورات اور تین لاکھ نقدی لے اڑے،علاقے میں خوف ہر اس پھیل گیا.عمران شاہد نامی مقامی تاجرکےگھردو نقاب پوش ڈاکوگھس گئے اور گھر میں موجود شاہد عمران کی تین سالہ بچی کو گن پوائنٹ پر یرغما ل بنا لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر گھر کی تلاشی شروع کر دی تلاشی کے دوران ڈاکووں نے گھر میں موجود 15تولے طلائی زیورات ، ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور پرائز بانڈ اپنے قبضے میں لے لیے اور مزاحمت پر تاجر کی بیوی کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور اسلحہ لہراتے ہو ئے فرار ہو گے. اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹرشکیل کیانی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور موقع کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی.