قصور،سلنڈرکے دھماکے سے بہن بھائی جاں بحق

قصور(نیوزڈیسک) بستی قادر آباد میںگیس سلنڈر کے دھماکے سے 2بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

قصور کی بستی قادر آباد کا رہائشی علی رضا سلنڈر سے گیس ٹھیک کر رہا تھا کہ اچانک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میںعلی رضا اور اسکی بہن 18سالہ آسیہ بی بی موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

زوردار دھماکے سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو پا لیا جب کہ آگ سے گھر کا سامان بھی جل گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی کیفیت پیدا ہوگئی۔