Mohsin raza shad

8سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا

شیخوپورہ(محسن شاد/سٹیٹ ویوز)8سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالا قوم لوط کا پیروکار شیراز عرف راجہ فاروق آباد میں پولیس مقابلہ میں اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

ملزم نے 6روز قبل 8سالہ بچی کو اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا جس کےبعد ملیحہ کی بوری بند نعش ملی تھی۔ملزم کی گرفتاری کیلئے جب چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی ایک گھنٹے کی فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔