کترینہ کیف ایک اور فلم میں کام کرنے کی خواہش مند

ممبئی(سٹیٹ ویوز/ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ فلم ’’کرش 4‘‘ میں سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں لیکن انہیں فلم کی پیشکش نہیں کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ ’’کرش‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم میں جس طرح کنگنا رناوت سپر ہیروئن تھیں۔

اسی طرح نئی فلم میں بھی ایک ایساکردار ضرور ہوگا، میں سپر ہیروئن کا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں تاہم مجھ سے فلم کے لئے رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی پیشکش کی گئی۔