گرین شرٹس کی جان میں جان آگئی

ڈونیڈن(سٹیٹ ویوز/ویب ڈیسک)ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فخرزمان ان فٹ ہو گئے تھےجس کی وجہ سے وہ نیلسن میں دوسرا میچ نہیں کھیل پائے، ان کی جگہ لینے والے امام الحق بھی کوئی اچھی کارگردگی نہ دکھا سکے۔

فزیوتھراپسٹ کاکہنا ہے کہ انجری سنگین نوعیت کی نہیں، فخر زمان پہلے سے بہت بہتر محسوس کررہے ہیں،امید ہے کہ میچ سے قبل مکمل فٹ ہوجائیں گے۔گذشتہ روز پاکستانی کرکٹرز نے ڈونیڈن میں تیسرے میچ کیلیے تیاریوں کا آغاز کیا تو اوپنر بھی شریک تھے، انھوں نے ٹریننگ کے دوران کوئی تکلیف محسوس نہیں کی۔

بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے کہا کہ اوپنر ایک ’’نیوی مین‘‘ ہیں، پوری امید ہے کہ ٹیم میں واپس آکر پرفارم بھی کریں گے، ابھی تک تو کافی بہتر نظر آرہے ہیں،میچ میں بھی ایک دن باقی اورامید ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوجائیں گے، انھوں نے کہا کہ چوٹ لگنے پر نوعیت کا اندازہ نہیں تھا لیکن معلوم ہوا تو آرام دینا ضروری خیال کیا گیا۔