شاہینوں کے پاس کل آخری موقع،سیریز میں شکست کا خطرہ

ڈونیڈن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک نیوزی لینڈ تیسرا ون ڈے سرفراز الیون کیلئے فائنل بن گیا، ہارنے کی صورت میں سیریز سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔
کھلاڑیوں نے تمام شعبوں میں بھرپور ٹریننگ کی۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹیم بولنگ سمیت تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرے گی.تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے لئے بھرپور محنت کریں گے۔

قومی پلیئرزکی ڈونیڈن کے میدان میں خوب پریکٹس ، نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے اور اہم میچ کیلئے شاہینوں نے تیاریاں تیز کر دی، اہم میچ میں کامیابی کیلئے گرین شرٹس نے ڈونیڈن میں خوب پسینہ بہایا،

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے کل تین بجے شیڈول ہے، کیویز کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔