وکی لیکس کے بانی کوایک اور ملک کی شہریت مل گئی

کیوٹو(سٹیٹ ویوز/ویب ڈیسک)جنوبی امریکی ملک ایکوڈور نے وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو شہریت دے دی ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کا کہناتھاکہ حکومت نے جولیان کو شہریت دے کر پاسپورٹ جاری کردیا۔ جولیان سویڈن اور امریکا کو مطلوب تھے اور یہی وجہ ہے۔

کہ انہوں نے لندن میں ایکوڈور کے سفارتخانے میں پناہ لے رکھی تھی۔امریکا اور دیگر ملکوں کی خفیہ معلومات جاری کرنے پر امریکا سمیت کئی ملک اسانج سے ناراض ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس نے وکی لیکس کے ذریعے عوام تک حقائق پہنچائے اور وہ اس کوشش میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ اسانج کافی برسوں سے لندن میں ایکوڈور کے سفارتخانے میں پناہ لئے ہوئے ہیں لیکن ایکوڈور کے پرچم کے رنگوں کا لباس پہن کر ثابت دیاکہ وہ ایکوڈور کے شہری بن چکے ہیں۔