سانحہ قصورکیخلاف ٹیکسلا اور واہ میں احتجاجی ریلیاں

ٹیکسلا/واہ (محمّد کلیم اللہ خان/سٹیٹ ویوز)قصورمیں زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کےخلاف ٹیکسلا اور واہ کے علاقوں میں احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی گئی۔

گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے طلبہ نے جی ٹی روڈ ٹیکسلا چوک کو بلاک کر دیا، گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوے یہ مطالبہ کیا مجرمان کو جلد از جلد گرفتارکرکےقرار واقع سزا دی جائے۔ اس موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، مقامی علاقہ مکینوں نے بھی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے احتجاج میں شمولیت اختیار کی۔ روڈ بند ہونے کی وجہ سے پنڈی پشاور جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دوسری جانب واہ کے علاقہ میں مصروف ترین بستی چوک پر جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی جانب سے پرامن احتجاج کیا گیا ، جس میں سول سوسائٹی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر نعت خوانی بھی کی گئی اور زینب کے ایصال ثواب کے لیے اجتمائی دعا کے بعد مظاہرین پر امن منتشر ہوگئے۔