مکہ مکرمہ میں خوفناک آتشزدگی،5 افراد جاں بحق

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک ) عرب میڈیا کے مطابق مکہ کے رہائشی علاقے شرائع المجاہدین کالونی کی عمارت میں لکڑیوں اور فرنیچر کو آگ لگ لگنے کی وجہ سے ہونے والے حادثے میں پانچ افراد دم گھٹنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے اور کم سے کم پانچ افراد جھلسنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔