سالویشن موومنٹ کی شہید افضل گوروکےبیٹےکوشاندارکامیابی پرمبارکباد

سرینگر (سٹیٹ ویوز) مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ ایک وفد کے ہمراہ شہید محمد افضل گورو کے بیٹے غالب گورو کی بارھویں کلاس میں شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دینے کیلئے ضلع بارہمولہ میں انکے گھر گئے۔

اْن کے ساتھ وائس آف وکٹمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عبدالقدیرڈار ، کوآرڈی نیٹر عبدالروف، جاوید کشمیری اور سمیر احمد بھی تھے۔ ظفر اکبر بٹ نے اس موقع کہا کہ غالب نے نا مسائد حالات اور شفقت پدری سے محرومی کے باوجود انتہائی عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی تعلیم آگے بڑھائی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو انتہائی لائق تحسین ہے۔
مزید پڑھیں: شہیدافضل گوروکےبیٹےنےایک بار پھرکامیابی کےجھنڈے گاڑدئیے
انہوں نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں دفن محمد افضل گورو کے جسد خاکی کو انکے اہلخانہ کے حوالے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا یہ خالصتاً ایک انسانی مسئلہ ہے ۔ ظفراکبر بٹ نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس حوالے سے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ دریں اثنا ظفر اکبر بٹ کی ہدایت پر سالویشن موومنٹ کے خواتین ونگ کی سیکرٹری بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں شہید فرحان وانی اور شہید خالد احمد ڈار کے اہلخانہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے کولگام گئیں۔
دریں اثنا جموں کشمیر ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کا ایک وفد بھی انجینئر فاروق خان کی قیادت میں غالب گور کو مبارکباد دینے کے لیے ضلع بارہمولہ گیا۔