tareen

جہانگیر ترین کی نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں نااہلی کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی، پی ٹی آئی رہنما نے نظر ثانی درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کروا دیا۔جہانگر ترین نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں ارادتاً یا جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی

، ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا، خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا۔ حلف نامے میں مزید کہا گیا کہ ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے ذریعے قائم کیا، میرے چار بچے ہیں اور چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں۔

بیان حلفی میں استدعا کی گئی کہ عدالت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔خیال رہے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر 2017 کو جہانگیر ترین کو اثاثے چھپانے پر نا اہل قرار دیا تھا۔