جہا نگیرترین کےہیلی کاپٹرکی کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ

گوجرخان ( راجہ ارشد محمود/ سٹیٹ ویوز) پاکستان تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما جہا نگیر تر ین کے ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی جہانگیر ترین کے ہمراہ رکن اسمبلی اسحق خاکوانی اور شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی بھی موجود تھے.

تحریک انصاف کا وفد سیال شریف جا رہا تھا ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کے سگنل محسوس ہوتے ہی پائلٹ سے اسے موہڑہ فاطمہ کے قریب ہنگامی طور پر بحفاظت اتار لیا ایس ایچ او تھانہ جاتلی ثناﷲ اطلاع ملتے ہی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جب کہ عوام کی بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئی دلچسپ امر یہ ہے کہ جہانگیر ترین اور دیگر افراد کو ن لیگ کے مقامی رہنما اور سابق ناظم جاتلی طاہر مغل قریب ہی واقع اپنے زرعی فارم پر لے گئے جہاں پر ان کی خاطر تواضع کی گئی اس موقع پر تحریک انصاف کے چوہدری ساجد محمود اور دیگر کارکن بھی موجود تھے.