نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پوری پاکستانی ٹیم کتنے رنز بنا سکی ؟

ڈنیڈن (سٹیٹ ویوز/ویب ڈیسک ) نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور 52 رنز کے مجموعی اسکور پر اب تک پاکستان کے 9 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔کیویز کے 258 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن اُس وقت لڑکھرا گئی جب صرف 2 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گر گئیں،

اظہر علی صفر، فخر زمان 2 اور محمد حفیظ صفر رن پر پویلین لوٹے۔بعدازاں بابر اعظم 8، شعیب ملک 3، شاداب خان صفر، فہیم اشرف 10، حسن علی ایک اور محمد عامر 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 257 رنز اسکور کیے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے 73 رنز بنائے جبکہ روس ٹیلر 52 اور مارٹن گپٹل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور رمان رئیس نے 3،3، شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی۔آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ پاکستان ٹیم میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے ۔

جو انجری کے باعث دوسرا ون ڈے نہیں کھیل پائے تھے۔پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 0-2 کی برتری حا صل ہے۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔

جبکہ دوسرے میچ میں بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کردی گئی تھی، اس میچ میں بھی کیویز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 247 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم بارش کے باعث کیویز کی اننگز 25 اوورز تک محدود کرکے اسے 151 رنز کا نیا ہدف دیا گیا، جو اس نے 24 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بارش کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے۔دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستان کا ٹاپ آرڈر دوسرے ون ڈے میں بھی ناکام نظر آیا اور اظہر علی 6، امام الحق 2، بابر اعظم10 اور شعیب ملک 27 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسی طرح کپتان سرفراز احمد 3 اور فہیم اشرف 7 رنز بنا پائے۔محمد حفیظ نے شاندار 60 رنز بنائے اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 6 ہزار رنز بنانے والے 10ویں پاکستانی ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔شاداب خان (52 رنز) اور حسن علی (51 رنز) کی نصف سنچریوں کی بدولت اسکور آگے بڑھا اور پاکستان ٹیم نے 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 246 بنالیے۔