معروف بالی وڈ اداکارکا خاتون مداح کیساتھ سیلفی لینے سے انکار

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور سیلفی بنانے پر خاتون مداح پر برس پڑے۔بالی ووڈ اداکار رشی کپور فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں اور اپنے بے باک موقف کے باعث متعدد دفعہ تنازعات کا شکار ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے والد رشی کپور مداح پر اس وقت بھڑک اٹھے جب ریسٹورانٹ میں موجود ایک خاتون مداح نے رنبیر اور نیتو کے ساتھ سیلفی بنانے کے بعد رشی کپور کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش ظاہر کی جس پر رشی کپور نے غصے سے انکار کردیا۔

رپورٹس کے مطابق خاتون مداح نے رشی کپور کے غصے پر رد عمل دیتے ہوئے ان کے منہ پر لیجنڈری ادکار کو بدتمیز کہہ ڈالا، جس پر رشی بھڑک اٹھے اور خاتون کو جواب دیا کہ ’ تصویر بنانے سے انکار کرنا کوئی بدتمیزی نہیں ، ہم یہاں ریسٹورانٹ میں فیملی کے ساتھ انجوائے کرنے آئے ہیں‘ جس کے بعد رنبیر کپور نے بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے نہ صرف معاملہ رفع دفع کیا بلکہ مداح سے معذرت بھی کی۔