کریڈٹ کارڈ ،ڈیٹا چوری سکینڈل ،حکومت سندھ کا اہم اقدام

کراچی(سٹیٹ ویوز/ویب ڈیسک) حکومت سندھ نے شہر میں بینک سکمنگ کےہونے والے واقعات کے بعد چینی باشندوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا۔ نجی نیوز ٹی وی کے مطابق وزیر قانون سندھ ضیا لنجار کا کہنا ہے کہ شہر میں بینک اسکمنگ کے واقعات کے پیش نظر سندھ حکومت نے چینی باشندوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی باشندوں کی رجسٹریشن سے متعلق قانون سازی کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھا جائے گا۔ چینی باشندوں کے اعداد و شمار سندھ حکومت کے پاس نہیں ہیں اس لیے سندھ حکومت سندھ میں آنے والے چینی باشندوں کی رجسٹریشن کرنا چاہتی ہے۔

وزیر قانون سندھ نے کہا ہے کہ کرائے کے مکان میں رہنے والا ہر چینی شہری تھانے میں رجسٹریشن کرانے کا پابند ہوگا جب کہ غیر رجسٹرڈ چینی شہریوں کو محکمہ داخلہ سندھ سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔