سیزنل انفلوائنزا سےمرنےوالوں کی تعداد 21 ہو گئی

ملتان (سٹیٹ ویوز/ویب ڈیسک)ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملتان میں سیزنل انفلوائنزاسے 21 افرادجاں بحق ہوئےہیں جبکہ 18 افراد نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ترجمان ڈاکٹر عطاالرحمان کا کہناتھا کہ 29 روز میں سیزنل انفلوئنزا کے شبے میں 152 افراد ہسپتال لائے گئے۔ جن میں سے 80 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔رحیم یار خان ،راولپنڈی اور کراچی میں بھی سیزنل انفلوائنز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔