3 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گولی مار دی گئی

ڈھاکہ ( سٹیٹ ویوز/ویب ڈیسک)بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں پولیس نے3 مشتبہ عسکریت پسندوں کو گولی مار دی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے ڈھاکا میں ایک عمارت میں موجود ان شدت پسندوں کا محاصرہ کر لیا تھا۔

اور یہ خونریزی اس محاصرے کے بعد شروع ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ہوئی،فائرنگ کے باعث 3مشتبہ افراد ہلاک اور 2اہلکار زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ یہ جگہ ملکی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دفتر سے دور نہیں ہے۔